ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پی ڈی پی، بی جے پی اتحاد غیرفطری ، قوم پرست لوگوں پر برا اثر پڑے گا،پارٹی کوہوگانقصان:بی جے پی لیڈر

پی ڈی پی، بی جے پی اتحاد غیرفطری ، قوم پرست لوگوں پر برا اثر پڑے گا،پارٹی کوہوگانقصان:بی جے پی لیڈر

Sat, 06 Aug 2016 19:30:20    S.O. News Service

جموں6اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے قانون ساز کونسل کے ایک رکن نے جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کے ساتھ اپنی پارٹی کے اتحادکو’’غیرفطری‘‘قراردیتے ہوئے آج کہا کہ اس سے ریاست میں قوم پرست لوگوں پر بہت برا اثر پڑے گا۔بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے سابق صدر اشوک کھجوریہ نے حزب المجاہدین کے دہشت گرد برہان وانی کے مارے جانے کے بعد’’اقتدارمیں بیٹھے لوگوں‘‘کی جانب سے دیے گئے متنازعہ بیانات کو لے کر بھی طنز کیا۔انہوں نے کہاکہ میں شروع سے کہہ رہا ہوں کہ یہ غیر فطری گٹھ بندھن ہے۔قانون ساز کونسل رکن کھجوریہ نے کہا کہ اس اتحاد کی وجہ سے بی جے پی کو’’بھاری نقصان‘‘کا سامنا کرنا ہوگا۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ غیر فطری اتحاد اب بھی چل سکتا ہے لیکن اگر ہم ایک غیر فطری اتحادکوچلانے کی بات کرتے ہیں تو یہ ریاست میں قوم پرست لوگوں پربرااثرڈالے گااوربی جے پی کو بھاری نقصان اٹھاناپڑے گا۔


Share: